فرح ملک

یہ کتابیں وہ خزانہ ہیں جو آپ کے دل میں ہمیشہ کے لیے ایک خاص جگہ بنا لیں گی۔

ذاتی پس منظر

فرح ملک ایک معروف پاکستانی مصنفہ ہیں، جنہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو چھوا ہے۔ ان کا تعلق ایک تعلیم یافتہ خاندان سے ہے اور انہوں نے ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کی ڈگری مکمل کی ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دی ہیں اور فلپائن، سری لنکا اور یو کے سے مختلف کورسز کیے ہیں۔ فرح ملک اپنی منفرد اور دل کو چھو لینے والی تحریروں کی وجہ سے مشہور ہیں اور اب یو کے میں مقیم ہیں۔

ان کی پہلی تصنیف، یادوں کا سفر پاکستان، 2010ء میں شائع ہوئی، جس نے قارئین کو اپنی جانب متوجہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر داد وصول کی۔ اس کتاب کو یو کے میں دو اہم ایوارڈز سے نوازا گیا اور 2017ء میں پاکستان کے قومی کتاب میلے میں اس کتاب کو قومی سطح پر متعارف کرایا گیا، جہاں ان کا نام بُک ایمبیسڈر کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ فرح ملک کی تحریریں زندگی کی حقیقتوں، انسانی جذبات، اور یادوں کے خوبصورت عکس کو بیان کرتی ہیں، اور یہی خصوصیات ان کی ہر کتاب کو خاص بناتی ہیں۔

فرح ملک کی ادبی نثری کتب اور شعری مجموعے قارئین کو انسانی تجربات و جذبات کی نئی جہتیں دکھاتے ہیں۔ ان کی کتب میں “یادوں کا سفر پاکستان” (نثری کتاب)، “اجازت تم کو دیتی ہوں” (شعری مجموعہ)، “نہیں رہیں گے” (شعری مجموعہ)، “اک لمبی جدائی” (شعری مجموعہ) اور “حاضری سے پیشی تک” (نثری) ان کے ادبی سفر کا حصہ ہیں اور
ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی عکاس ہیں۔

فرح ملک کی آنے والی کتب میں “سماع” (قوالی) اور “سچی کہانیاں” اور ایک شعری مجموعہ شامل ہیں جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ یہ کتابیں جلد ہی آپ پڑھ سکیں گے۔

کتابیں

اجازت تم کو دیتی ہوں

فرح ملک کی شاعری میں سچے اور کھرے رشتوں کی خوشبو آتی ہے ، ان کی شاعری میں عشق حقیقی کی طرف واضح اشارے ملتے ہیں، کتاب کا نام ان کی نظم کا عنوان ہے جو انہوں نے کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کے دوران اپنے شریک حیات کے لئے کہی، ایسی منفرد سوچ کی حامل نظم فرح ملک کی تخلیقی اپچ کی معراج تھی جو ان کی پہچان بھی بنی ۔

یادوں کا سفر پاکستان

اس کتاب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اسے فرح ملک نے اپنے ریڈیو پروگرام “یادوں کے سفر” میں اپنی آواز کے ذریعے بھی لوگوں تک پہنچایا۔ یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے ریڈیو آواز ایف ایم کے سر ہے۔ اس کتاب کو یو کے میں اہم ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

اک لمبی جدائی

(شعری مجموعہ)
جدائی کی یادیں ہوں تو اشعار خودبخود دل کی گہرائیوں سے اُمڈ آتے ہیں۔

نہیں رہیں گے

“نہیں رہیں گے “فنا کی باز گشت ہے، زندگی سے فنا کا سفر ہر ایک نے طے کرنا ہے، مگر اس میں کردار کی پختگی کی دلیل کے ساتھ امر ہونے کا ثبوت بھی ہے۔حسن تخیل اور بیان کی سلاست ، سادگی،اور روانی ان کے کلام میں دلکشی کا باعث ہے

حاضری سے پیشی تک

(نثری کتاب)
اس کتاب میں دربارِ حبیب اور اللہ کے حضور حاضری کے بارے میں تحریر کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر جہاں آپ کو معلومات ملیں گی، وہاں آپ کا دل اس جگہ کو دیکھنے کی خواہش سے لبریز ہو جائے گا۔

رابطہ فارم

اگر آپ کو کسی سوال کا جواب چاہیے یا فرح ملک کی کتب کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم نیچے دیے گئے فارم کو مکمل کریں۔ ہم جلد از جلد آپ سے رابطہ کریں گے۔

فرح ملک کی کتابیں حقیقت اور جذبات کا ایسا حسین امتزاج ہیں کہ پڑھنے والا ان کہانیوں میں کھو جاتا ہے۔ ہر کہانی میں ایک پیغام ہے جو دل کو چھو لیتا ہے۔

— احمد خان

— مریم فاطمہ

ان کی تحریریں پڑھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ خود ہمارے ساتھ بیٹھ کر اپنی زندگی کے قصے سنا رہی ہیں۔ فرح ملک کی کہانیوں میں سچائی اور گہرائی کی جھلک ملتی ہے جو قاری کو متاثر کیے بغیر نہیں رہتی۔

— مریم فاطمہ

— زین العابدین

یادوں کا سفر ہو یا ایک لمبی جدائی، ہر کتاب میں زندگی کا ایک نیا رنگ اور نیا تجربہ ملتا ہے۔ فرح ملک کی تحریروں میں جذبات اور حقائق کی خوبصورتی سے عکاسی کی گئی ہے۔

— زین العابدین

4.8/5

4.9 ہمارے بُک ریڈر کا جائزہ